بیجنگ(شِنہوا) گہرے خلا میں تحقیق کرنے والی چینی لیبارٹری جس نے رواں سال جون میں کام شروع کیا تھا، دنیا بھر سے اعلیٰ ہنر مندوں کو بھرتی کر رہی ہے۔
چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) نے پیر کو بتایا کہ تقریباً 100 پوسٹیں ملکی اور غیر ملکی اسٹریٹجک سائنسدانوں،بہترین صلاحیت کے حامل افراد اور نوجوان ٹیلنٹ کے لیے دستیاب ہیں۔
سی این ایس اے، آنہوئی صوبے، اور چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے قائم کردہ، لیبارٹری کا صدر دفتر آنہوئی کے دارالحکومت ہیفے میں ہے جس کی ایک شاخ بیجنگ میں ہے۔ اپنے قیام کے بعد سے، لیبارٹری نے گہرے خلا میں دریافت کے بڑے قومی منصوبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تحقیق کی ہے۔
لیبارٹری کا مقصد چاند، سیاروں، سیارچوں اور نظام شمسی کے کنارے پر گہرے خلا میں تحقیق کی طویل مدتی ترقی کو فروغ دینا ہے۔