• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی خلائی اسٹیشن لیبارٹری کے مینگ تیان ماڈیول کی منتقلی کا عمل مکملتازترین

November 03, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کی خلائی اسٹیشن لیبارٹری کے مینگ تیان ماڈیول کی  کامیابی کے ساتھ مدارمیں منتقلی  کا عمل مکمل ہوگیا ہے ۔

چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی نے اعلان کیا  کہ جمعرات کو (بیجنگ وقت کے مطابق ) صبح 9بجکر32 منٹ پر اس منتقلی نے خلائی اسٹیشن کی بنیادی ٹی شکل کی تشکیل کا ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے  ۔

 بیان میں کہا گیا کہ یہ چین کے خلائی اسٹیشن کی تکمیل کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔

مینگ تیان لیبارٹری  کے  ماڈیول نے سب سے پہلے اپنی حالت  کی ترتیب مکمل کی اور پھر خلائی اسٹیشن کے مجموعہ سے الگ ہو گیا۔

 مینگ تیان نے بعد میں منتقلی کا عمل مکمل کیا اور کور ماڈیول کے نوڈ کیبن کے پہلو میں واقع حصے سے منسلک ہوگیا ۔

شینزو-14  کا عملہ جمعرات کی سہ پہر  مینگ تیان لیبارٹری  ماڈیول میں داخل ہوگا۔

ایجنسی نے کہا کہ طے شدہ منصوبے کے مطابق خلائی اسٹیشن کے مجموعے  کے بنیادی افعال کی جانچ پڑتال  اورآزمائش  کی جائے گی۔