• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی خاتون اول کاوسطی ایشیائی ممالک کے رہنماؤں کی بیگمات کے ہمراہ تاریخی تھیٹر کادورہتازترین

May 19, 2023

شی آن (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھینگ لی یوآن نے جمعہ کو کرغزستان اور ازبکستان کی خواتین اول  کو شمال مغربی صوبے شانشی کے شہر شی آن میں تاریخی یی سوشی تھیٹر کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ کرغزستان کے صدر صدیر جاپاروف کی اہلیہ آئے گل جاپارووا اور ازبک صدر شوکت مرزی یوئیف کی اہلیہ زیروتخون مرزیوئیفا چینی خاتون اول کی مہمان تھیں۔جاپاروف اور مرزی یوئیف چین-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے شی آن میں  موجود تھے، جو جمعہ کو اختتام پذیرہوا۔ پھینگ لی یوآن نے پہلے اپنی مہمانوں کو یی سوشی تھیٹر کلچرل بلاک میں چھن چھیانگ اوپیرا آرٹ میوزیم کا دورہ کرایا، جہاں انہوں نے لوک اوپیرا سے متعلق شاندار آئٹمز کو دیکھا۔ مہمانوں نے دیوار پر بنی پینٹنگزکو دیکھا جس میں تانگ عہد(618-907) کے دوران مغربی علاقوں کے موسیقاروں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔مہمانوں کوچین میں چھن چھیانگ کی مقبولیت کے بارے میں بتایا گیا۔

پھینگ اور ان کی معزز مہمانوں نے ایک نمائشی ہال میں شیڈو پتلیاں بنانے کی کوشش کی اور لوک فن کے تجربہ کار فنکاروں سے تبادلہ خیال کیا۔مہانوں نے یی سوشی تھیٹر میں چھن چھیانگ کلاسیکی پرفارمنس بھی دیکھی۔

اس موقع پر چین کی خاتون اول نے کہا کہ  چین وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ ثقافتی تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے اور عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور دوستی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔