• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں تیزی سے اضافہتازترین

September 26, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین میں گرین ڈیویلپمنٹ کو فروغ دینے کے تحت سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔

قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق جنوری سے اگست کی مدت میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت گزشتہ سال کی نسبت 16.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 34 کروڑ کلوواٹ جبکہ شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 27.2 فیصد اضافہ کے ساتھ 35 کروڑ کلوواٹ تک پہنچ گئی ہے۔

اعدادو شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اگست کے آخر تک ملک میں بجلی کی مجموعی نصب شدہ پیداواری صلاحیت تقریباً 2 ارب47 کروڑ کلوواٹ تک پہنچ گئی جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔

چین نے 2030ء تک کاربن کے اخراج میں انتہائی کمی اور 2060ء تک صفر کاربن کے اخراج کا ہدف حاصل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

گرین ڈیویلپمنٹ کے راستے پر آگے بڑھتا ہوا یہ ملک ہوا ، روشنی ، پانی اور بائیو فضلہ سے بجلی پیداکرنے کی نصب شدہ صلاحیتوں میں عالمی سطح پر سرفہرست ہے۔