بیجنگ(شِنہوا) بحرالکائل جزیرائی ممالک کے امور کے متعلق خصوصی چینی نمائندے چھیان بو نے بحرالکاہل جزائر فورم کے رہنماؤں کے 53 ویں اجلاس کے ڈائیلاگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی جدیدیت بحرالکاہل کے جزیرائی ممالک کی ترقی کیلئے نئے مواقے پیدا کرے گی۔
انہوں نے اجلاس کے شرکا کو کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے کے مکمل اجلا س کی روح کے متعلق بریف کیا اور بحر الکائل جزیرائی ممالک کے متعلق چین کی پالیسی پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے زوردیا کہ چین اعلی سطحی کھلے پن، پر امن ترقی کے رااستے، اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون ،اور ماحول دوست ترقی کے نقطہ نظر پر کاربند رہے گا۔انہوں نے کہا کہ چین نیلا بحر الکاہل براعظم 2050 پالیسی کے نفاذ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گااور بحرالکائل جزیرائی ممالک کے درمیان مشترکہ مستقبل کیساتھ قریبی برادری کی تعمیر تیزکرے گا ۔
اجلاس کے دوران چھیان نے بحرالکاہل کے جزیرائی ممالک کی ترقی میں مدد کے لیے چین کے اقدامات کا اعلان کیا جسے تمام شرکاء نے بے حد سراہا۔