• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی جانب سے تجو یز کر دہ بی آر آئی پوری دنیا سے منسلک ہے، وائٹ پیپرتازترین

October 10, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کی اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی جانب سے جاری کردہ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) کا آغاز چین نے کیا ہے لیکن یہ یو ری دنیا سے تعلق رکھتے ہو ئے تمام انسانیت کو فائد ے پہنچا رہا ہے۔

'دی بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو: مشترکہ مستقبل کی عالمی برادری کا ایک اہم ستون' کے عنوان سے وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ چین نے بدلتی ہوئی عالمی صورتحال اور بین الاقوامی برادری کی توقعات کے جواب میں اور انسانیت کے مستقبل اور مجموعی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے بی آر آئی کی تجویز پیش کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قدیم شاہراہ ریشم کے راستوں اور شاہراہ ریشم کے جذبے سے حکمت اور طاقت حاصل کرتے ہوئے بی آر آئی نہ صرف چین بلکہ دنیا کے لیے ترقی کا ہدف رکھتا ہے اور ایک بہتر دنیا بنانا چاہتا ہے۔

 کمیونسٹ پارٹی آف چا ئنہ عالمی وژن کے ساتھ ایک بڑی سیاسی جماعت ہے اور چین ایک اہم ملک ہے جو پرامن ترقی کی پیروی کر رہا ہے، بی آر آئی نئے دور میں شاہراہ ریشم کے جذبے کو آگے بڑھا رہا ہے، ماضی کی خوشگوار یادوں کو تازہ کر رہا  ہے اور رابطے کے لئے بہت سے ممالک کے جوش و خروش کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔

وائٹ پیپر  کے مطا بق ترقیاتی امور  کے حوالے سے اقتصادی گلوبلائزیشن نے عالمی معیشت کو مضبوط رفتار دی ہے اور یہ ایک ناقابل واپسی رجحان ہے لیکن اسے تعمیری اور مادی طور پر  ایڈجسٹمنٹ سے گزرنا ہوگا اور اسے زیادہ کھلے پن، جامع، متوازن اور سب کے لئے فائدہ مند بنانا ہوگا۔