• Columbus, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی جانب سے تعمیر کردہ مہمند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں دریائے سوات کا رخ موڑ دیا گیاتازترین

August 18, 2024

اسلام آباد(شِنہوا) چین کی جانب سے  خیبر پختونخوا میں تعمیر کیے جانے والے مہمند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے دریا کا رخ موڑ دیا گیا ہے جس کے بعد منصوبے کی تعمیر تیزرفتار مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

خیبر پختونخواکے ضلع مہمند  میں دریائے سوات پر 800 میگا واٹ ہائیڈرو پاور کا منصوبہ  چائنہ گیزوبا گروپ کارپوریشن (سی جی جی سی) تعمیر کررہی ہے۔

چینی کمپنی کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین صلاحیت کو سراہتے ہوئے پراجیکٹ کے جنرل مینیجر اور ڈائریکٹر اور واپڈا کے اعلی عہدیدار عاصم رووف نے کہا کہ اس منصوبے سے لوگوں کے روزگار اور ملک کی معیشت میں بہتری آئے گی۔

چینی اور پاکستانی انجینئرز چین کی جانب سے  تعمیر ہونے والے مہمند ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے مقام پر دریائے سوات کا رخ موڑنے کے موقع پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان گہری  دوستی اور مختلف شعبوں میں بھرپور تعاون موجود  ہے اور یہ کہ پاکستانی حکومت منصوبے کی تعمیر کو یقینی بنانے کے لیے مکمل تعاون جاری رکھے گی تاکہ اس منصوبے کو شیڈول کے مطابق مکمل اور چالو کیا جاسکے۔

سی جی جی سی کے پراجیکٹ مینیجرکائی جیان نے شِنہوا کو بتایا کہ  منصوبے سے تقریبا 6ہزار ملازمتیں پیدا  ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پراجیکٹ کی تعمیراتی ٹیم تکنیکی مشکلات پر قابو پارہی  ہے  اور امید ہے کہ اس جدید آبی منصوبے سے پاکستانی عوام کو جلد ازجلد سہولیات کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔