بیجنگ (شِنہوا) چین صنعتی معیشت کی بحالی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے متعدد اقدامات کرے گا۔
وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، قومی ترقی واصلاحات کمیشن اور اسٹیٹ کونسل کے ریاستی ملکیتی اثاثوں کے نگرانی وانتظامی کمیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر دستاویز جاری کی گئی ہے۔
اس کے مطابق کلیدی صنعتوں کی صحیح معنوں میں ترقی کو محفوظ بنانے، مربوط علاقائی ترقی کو فروغ دینے اور صنعتی اداروں میں نئی رُوح پھونکنے کے لیے صنعت، خطے اور کاروبار سے متعلق مخصوص اقدامات کو اختیار کیا جائے گا ۔
اس میں کہا گیا ہے کہ صنعتی معیشت کو درپیش بنیادی مسائل سے نمٹنے کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔ جن میں ٹھوس فوائد میں اضافے کے لیے بڑے منصوبوں کی تعمیر میں تیزی، صارفین کی طلب میں اضافے کے لیے مارکیٹ کی صلاحیت کو بروئے کار لانا، صنعتی مصنوعات کی برآمدات کو مستحکم کرنا اور صنعتی اور سپلائی چین کی لچک اور تحفظ کو بہتر بنانا اور ترقی کے نئے محرکات کو فروغ دیناشامل ہے۔
اس میں اہم صنعتی اور سپلائی چینز کی مستحکم کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے توانائی اور خام مال کی وافر فراہمی کی ضمانت کے لیے کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔