• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی جانب سے نیپال میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لیے امداد کی فراہمیتازترین

November 09, 2023

پوکھارا، نیپال (شِنہوا)چین کی جانب سے نیپال میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لیے  بھیجا گیا ہنگامی امدادی سامان  گزشتہ روز پوکھارا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گیا۔

دو چینی کارگو طیاروں کے ذریعے 600 کاٹن ٹینٹ اور 50لاکھ یوآن مالیت (6لاکھ 90ہزار ڈالر) کے 4ہزار600 کمبل پہنچائے گئے ہیں۔

نیپال کے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نارائن کاجی شریستھا اور نیپال میں چین کے سفیر چھین سونگ نے  امدادی سامان حوالے کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، شریستھا نے کہا کہ چین نے ہمیشہ نیپال کی اقتصادی ترقی میں مدد کی ہے، اور بحران اور ضرورت کے وقت، جیسے کہ 2015 کے زلزلے اور کوویڈ-19کی وبا کے دوران مدد فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہوئے ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے پاس چین جیسے دوست ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیپال چین کا امدادی سامان جاجر کوٹ اور روکھم  کے مغربی اضلاع میں بھیج رہا ہے جو 3 نومبر کی رات آنے والے 6.4 شدت کے زلزلے سے متاثر ہوئے تھے۔