ڈھاکہ (شِنہوا) چین بنگلہ دیش فرینڈشپ ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت چینی سفارتخانے نے بنگلہ دیش کو دوسرا سمارٹ کلاس روم عطیہ کر دیا ہے۔
مشرقی شہر سلہٹ کے سفیرالدین ہائی سکول اینڈ کالج میں سمارٹ کلاس روم عطیہ کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، بنگلہ دیش میں چین کے سفیر یاؤ وین نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ سمارٹ کلاس روم مقامی نوجوانوں کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کے مواقع کھولیں گے انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ ایک سمارٹ بنگلہ دیش کے حصول میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے محنت سے مطالعہ کریں۔
سفیرالدین ہائی سکول اینڈ کالج کے سربراہ محمد رشید احمد نے سمارٹ کلاس روم کے عطیہ کے ساتھ ساتھ چینی عوام کی طرف سے طلباء کے لیے دوستانہ تعاون پر چینی سفارت خانے کا شکریہ ادا کیا۔