نیویارک (شِنہوا) نیویارک میں چینی قونصل خانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین، امریکہ اور تائیوان خطے کے درمیان کسی بھی قسم کے سرکاری رابطے کا سختی سے مخالف ہے۔
چین تائیوان کی آزادی کےحامیوں کے کسی بھی نام پر یا کسی بھی بہانے امریکی دورے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور "تائیوان کی آزادی" کے حامیوں اور ان کی سرگرمیوں میں کسی بھی قسم کی امریکی ملی بھگت اور تعاون کا سختی سے مخالف ہے۔
ترجمان نے یہ بات نیو یارک میں چین کے تائیوان خطے کے نا ئب رہنما لائی چھنگ تی کے نام نہاد "مختصر قیام " کے جواب میں کہی۔
ترجمان نے کہا کہ لائی نے کھلے عام خود کو "تائیوان آزادی کا دیرینہ کارکن" تسلیم کیا جو کہ ایک چین اصول اور 1992 کے اتفاق رائے کو سبوتاژ کر تا ہے۔
لائی واضح طور پر "تائیوان آزادی" کا علیحدگی پسند ہے۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ میں ان کے "ٹرانزٹ" کا مقصد انتخابات کی رفتار تیز کرنا اور امریکہ سے "تائیوان آزادی" کے لئے تعاون حاصل کرنا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ان کے حقیقی ارادوں سے پوری طرح آگاہی کے باوجود امریکہ نے جان بوجھ کر اس "ٹرانزٹ" کو منظوری دی جس میں "تائیوان آزادی" کے حامی شامل تھے۔
ترجمان نے کہا کہ تائیوان سوال چین کے بنیادی مفادات کا محور اور پہلی سرخ لکیر ہے جسے چین ۔ امریکہ تعلقات میں عبور نہیں کرنا چا ہئے۔
ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ واشنگٹن "تائیوان کی آزادی"، "2 چین" یا "ایک چین، ایک تائیوان" کی حمایت نہیں کرتا اور نہ ہی وہ چین کو روکنے کے لئے تائیوان کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے۔
تاہم امریکہ نے ایک چین اصول پر شکوک پیدا کرنے اور اسے کھوکھلا کرنے کے مختلف ہتھکنڈے استعمال کئے اور سرخ لکیر کو چیلنج کرنے کے لئے مسلسل اقدامات کررہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ذاتی مفادات پر مبنی "تائیوان آزادی" کے علیحدگی پسندوں کے پاس قوم اور عوامی مفادات سے غداری کا
کو ئی جواز نہیں ہے۔
یہ تائیوان کے عوام کے لیے تباہ کن نتائج کے ساتھ ساتھ آبنائے تائیوان میں کشیدگی اور عدم استحکام کا باعث بنے گا۔