بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ چھن گانگ نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ کی طرح قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ارجنٹائن کی حمایت جاری رکھےگا۔
ان خیا لات کا اظہار چینی وزیر خا رجہ نے اپنے ارجنٹائن کے ہم منصب سینٹیاگو کیفیرو کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران کیا۔
چھن نے ارجنٹائن کو لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی کمیونٹی (سی ای ایل اے سی) کے ساتویں سربراہی اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دی۔
چھن نے چین اور ارجنٹائن کے ما بین اچھی دوست اور شراکت دار ی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین دونوں ملکوں کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین باہمی احترام کی اچھی روایات کو آگے بڑھانے اور ارجنٹائن کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کے ساتھ برابری کی سطح پر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد چین اور ارجنٹائن کے درمیان ہر ایک کی جیت پر مبنی تعاون اور چین۔ ارجنٹائن جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی زیادہ سے زیادہ ترقی کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقوں کو اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔
اس مو قع پر ارجنٹائن کے وزیرخارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ارجنٹائن اور چین عوام کے لیےطرز حکمرانی کے یکساں تصور رکھتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملک برادرانہ تعلقات سے لطف اندوز ہورہےہیں اور دوطرفہ تعاون کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔