بیجنگ(شِنہوا) چین کی ایک یونیورسٹی نے 123 منٹ کی مسلسل پرواز کے ساتھ بایونک فلیپنگ فلائٹ وہیکل تیار کی ہے۔
نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی کی جانب سے تیارکردہ بائیونک فلائٹ وہیکل پرندوں کے پروں جیسی حرکت کے ساتھ طویل فاصلے تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یونیورسٹی کے مطابق، اس گاڑی کو ہاتھ سے لانچ کیاجا سکتا ہے جو تیز رفتاری کے ساتھ زمین پرواپس آسکتی ہے۔گاڑی نے سطح سمندر سے 4ہزار300 میٹر کی زیادہ سے زیادہ اونچائی پر ملک بھر کے 20 سے زائد خطوں میں 3ہزار سے زیادہ فلائٹ مشن مکمل کیے ہیں، یونیورسٹی کے مطابق یہ منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت کے علاوہ درمیانی ہوا ، ہلکی بارش اور برف باری میں پروازکرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔