• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی ٹیلی کام صعنت میں مستحکم اضافہتازترین

December 27, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ٹیلی مواصلات صنعت ابھرتے کاروبار اور نئے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ تیزی سے فروغ پا رہی ہے اور رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ میں اس میں مسلسل توسیع ہوئی ہے۔

وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق اس شعبے سے وابستہ اداروں کو 14.5 کھرب یوآن (تقریباً 207.66 ارب امر یکی ڈالرز) کی آمدن ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 8 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت نے کہا کہ اگر گزشتہ برس کی مستقل قیمت پر تخمینہ لگایا جائے تو اس شعبے کے کاروباری حجم میں گزشتہ سال کی نسبت 21.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

چین کے 3 بڑے ٹیلی مواصلات اداروں ، چائنہ ٹیلی کام، چائنہ موبائل اور چائنہ یونی کام کی آمدن میں انٹرنیٹ ڈیٹا سینٹرز، بگ ڈیٹا، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور انٹرنیٹ آف تھنگز جیسی ابھرتی خدمات کی بدولت اضافہ ہوا ہے اور یہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 32.6 فیصد بڑھ کر 281.1 ارب یو آن ہو گئیں۔

اس شعبے میں نئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں مستقل پیشرفت ہوئی۔ نومبر کے اختتام تک چین کے 5 جی بیس اسٹیشنز کی تعداد 22 لاکھ 90 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے، جو 2021 کے اختتام کی نسبت 8 لاکھ 62 ہزار زائد اور ملک کے تمام موبائل بیس اسٹیشنز کا 21.1 فیصد ہے۔

گزشتہ ماہ کے اختتام تک چین کی 3 ٹیلی کام کمپنیوں کے فائیو جی موبائل فون صارفین کی تعداد 54 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ چکی تھی جو گزشتہ برس کے اختتام سے 18 کروڑ 70 لاکھ اضافہ ہے۔