• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی گنجائش سے زیادہ پیداوار کا کوئی مسئلہ موجود نہیں:چینی سفیرتازترین

May 25, 2024

لندن(شِنہوا)  چین کے برطانیہ میں سفیر ژینگ ژی گوانگ نے کہا ہے کہ  چین کی زائد پیداواری گنجائش کے نام نہاد مسئلہ کا تقابلی فائدے  یا عالمی طلب کے  نقطہ نظر کے حوالے سے کوئی وجود نہیں ہے۔

لندن میں چائنہ انٹرنیشنل  سپلائی چین ایکسپو (سی آئی ایس سی ای) کے دوسرے روڈ شوسے خطاب کرتے ہوئے ژینگ نے کہا کہ  چین کی الیکٹرک گاڑیاں اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں مسابقت سبسڈی کی وجہ سے نہیں بلکہ جدید ٹیکنالوجی، شعبوں کے حجم اور چین کے مکمل صنعتی نظام کی وجہ سے ہے۔

چینی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ چین کی توانائی کی نئی صنعت نہ صرف عالمی سپلائی میں اضافہ  اور عالمی افراط زر کے دباؤ کو کم کررہی  بلکہ موسمیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی کوششوں اور معشیت کی ماحول دوست ذرائع پر منتقلی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

ژینگ نے کہا کہ چینی معیشت نے مزید مثبت عوامل  حاصل کرتے ہوئے رواں سال کے آغاز سے ترقی کے  رجحان کو جاری رکھا ہے، چین کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 5.3 فیصد اور پہلی سہ ماہی میں فی کس بعد ازٹیکس آمدنی میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا ۔