• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی غزہ میں امداد کے منتظر 100 سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکت کی شدید مذمتتازترین

March 02, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے  غزہ میں امداد لینے  کے منتظر 100 سے زائد فلسطینیوں کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار  وزارت خارجہ کی ترجمان ما وننگ نے غزہ شہر میں امداد کے منتظر فلسطینیوں کے ہجوم پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا اس واقعے میں کم از کم 112 افراد  جاں بحق اور 760 سے زائد زخمی ہوئے۔

ترجمان نے باقاعدہ نیوز بریفنگ میں کہا کہ ہم  جاں بحق  افراد کے لیے تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

ما وننگ  نے کہا کہ چین تمام متعلقہ فریقوں، خاص طور پر اسرائیل سے فوری طور پر جنگ بند ی ،شہریوں کی حفاظت، انسانی ہمدردی کے تحت امداد تک  رسائی کو یقینی بنانے اور مزید انسانی  نقصانات سے بچنے کی اپیل کرتا ہے۔