بیجنگ (شِںہوا) چین نے امریکہ کی جانب سے چین کے غیرعسکری بغیر پائلٹ والے طیارے پر حملہ کی شدید مخالفت کی ہے اور اس پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین نے تصدیق کے بعد کئی بار امریکہ کو طیارے کے غیرعسکری نوعیت بارے آگاہ کیا اور بتایا کہ امریکہ کی جانب اس میں طاقت کے ذریعے مداخلت قطعی غیرمتوقع تھی۔
چین نے واضح طور پر امریکہ سے کہا ہے کہ وہ پرسکون، پیشہ ورانہ اور تحمل کے ساتھ اس معاملے سے مناسب طریقے سے نمٹے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعہ کے روز اس بارے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ غیرعسکری طیارہ تحقیق خاص کر موسمیاتی مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
مغربی ہواؤں کے دباؤ اور محدود سیلف اسٹیئرنگ صلاحیت کے سبب طیارہ اپنے مقرر کردہ راستے سے کافی دور چلا گیا تھا۔
بیان کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان نے یہ بات کہی ہے کہ غبارے سے زمین پر موجود لوگوں کو فوجی یا فزیکل خطرہ نہیں تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے حالات میں امریکہ کی جانب سے طاقت کا استعمال واضح طور پر غیرمعمولی ردعمل اور بین الاقوامی طرزعمل کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
چین متعلقہ کمپنی کے جائز حقوق اور مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا اور ضرورت پڑنے پر مزید ردعمل کا حق بھی محفوظ رکھتا ہے۔