بیجنگ (شِنہوا) چین کی غیرمالیاتی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری (او ڈی آئی ) رواں سال کے پہلے 9 ماہ کےدوران 567.19 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے ۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ گزشتہ سال کی نسبت 8.5 فیصد زیادہ ہے۔
وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق امریکی ڈالرز کے لحاظ سے براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ایک سال پہلے کے مقابلے میں 6.3 فیصد بڑھ کر 85.85 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے ۔
بیرون ملک کی جانے والی لیزنگ اور کاروباری خدمات کی سرمایہ کاری ایک سال پہلے کی نسبت 26.7 فیصد بڑھ کر 29.32 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی ہے ۔
مینوفیکچرنگ، ہول سیل ، ریٹیل اور تعمیرات سمیت متعدد شعبوں کے اندر سرمایہ کاری میں ترقی کا اندراج ہوا ہے۔
رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ملکوں میں غیر مالی براہ راست سرمایہ کاری سالانہ 5.2 فیصد بڑھ کر 15.65 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی ہے ۔