• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی فولنگ گیس شیل فیلڈ کی پیداوارمیں اضافہتازترین

October 25, 2022

چھونگ چھنگ (شِںہوا) چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ کی فولنگ شیل گیس فیلڈ سے قدرتی گیس کی پیداوار میں 2022 کی ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ اس عرصے میں فیلڈ سے تقریباً 5.42 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس حاصل کی گئی جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں 5 کروڑ 40 لاکھ مکعب میٹر زائد ہے۔

دریں اثناء رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ میں 56  نئے کنوؤں کو پیداوار میں شامل کیا گیا جس سے گیس کی فراہمی میں یومیہ 31 لاکھ مکعب میٹر کا اضافہ ہوا۔

فولنگ شیل گیس فیلڈ نے وقت کے ساتھ ساتھ اپنی پیداواری صلاحیت بہتر بنانے کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔ 2022 کی ابتدائی 3 سہ ماہی میں گیس فیلڈ کی تکنیکی بہتری کے مو ثر اقدامات کئے گئے جس کی بدولت تقریباً 52 کروڑ 90  لاکھ مکعب میٹرگیس حاصل کی گئی۔

شیل گیس بنیادی طورپرمیتھین ہے۔ یہ ایک صاف اور نئی توانائی کا ذریعہ تصور کیا جاتا ہے۔

فولنگ گیس فیلڈ نے 2014 سے تجارتی ترقی کا آغاز کیا تھا۔ اس  کے بعد سے اب تک یہاں سے مجموعی طور پر 47 ارب مکعب میٹر سے زائد گیس حاصل کی جاچکی ہے۔

 اس وقت فیلڈ سے 2 لاکھ مکعب میٹر شیل گیس یومیہ حاصل کی جارہی ہے، جو کہ چین کے وسطی اور مشرقی علاقوں کو صاف توانائی فراہم کرتی ہے۔