• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی براہ راست بیرون ملک سرمایہ کاری میں 5.2 فیصد اضافہتازترین

February 10, 2023

بیجنگ(شِنہوا)بیرون ملک ناسازگار معاشی حالات کے باوجود سال 2022کے دوران چین کی براہ راست بیرون ملک سرمایہ کاری گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.2 فیصد اضافے کے ساتھ 985 ارب 37 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی۔وزارت تجارت کے مطابق امریکی ڈالر کے لحاظ سے، ایک سال پہلے کے مقابلے میں اس عرصے  میں براہ راست بیرون ملک سرمایہ کاری(او ڈی آئی)0.9 فیصد اضافے سے146 ارب50 کروڑ ڈالر رہی۔2022 کے دوران ، چین کی غیر مالیاتی او ڈی آئی  گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.2 فیصد اضافے سے 785ارب94کروڑ یوآن رہی۔غیر ملکی معاہدہ شدہ منصوبوں کی مجموعی آمدنی   گزشتہ سال سے 4.3 فیصد اضافے سے 10کھرب40ارب یوآن ہو گئی جب کہ نئے دستخط شدہ بیرون ملک منصوبوں کی کنٹریکٹ ویلیو 2.1 فیصد اضافے سے17کھرب یوآن تک پہنچ گئی۔ بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ  واقع ممالک میں غیر مالیاتی سرمایہ کاری گزشتہ سال سے 3.3 فیصد اضافے کے ساتھ 2022 میں20ارب 97کروڑ ڈالر رہی جو اس عرصے میں مجموعی غیر مالیاتی او ڈی آئی کا 17.9 فیصد ہے۔