• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی بنگلہ دیش کی عوامی لیگ کو انتخابات جیتنے پر مبارکبادتازترین

January 10, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے بنگلہ دیش کو عام انتخابات کے کامیاب انعقاد  اورعوامی لیگ (اے ایل) کو انتخابات جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یہ مبارکباد باقاعدہ نیوزبریفنگ میں7 جنوری کو منعقد ہونے والے بنگلہ دیش کے 12ویں پارلیمانی انتخابات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں دی۔

 ترجمان نے کہا کہ ایک دوست اور پڑوسی کے طور پر، چین بنگلہ دیش کی انتخابات کے بعد کے سیاسی ایجنڈے کو قانون کے مطابق آگے بڑھانے میں بھرپورحمایت کرتا ہے۔ ماؤ نے کہا کہ ہم بنگلہ دیش کی نئی حکومت کے ساتھ باہمی احترام، برابری، باہمی مفاد اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی بنیاد پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ ہماری روایتی دوستی کو آگے بڑھایا جا سکے، اعلیٰ معیارکے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مزید مضبوط اورچین-بنگلہ دیش تعاون پر مبنی تزویراتی شراکت داری میں نئی پیشرفت کی جاسکے۔