بڈاپیسٹ (شِنہوا) ہنگری کے وزیر امور خارجہ و تجارت پیٹر زیجارتو نے کہا ہے کہ چین کی ای وی ای انرجی کمپنی لمیٹڈ ہنگری کے مشرقی شہر ڈیبریسن میں الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں کی تیاری کے لیے پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
دنیا کی نویں سب سے بڑی بیٹری سیل بنانے والی کمپنی اس منصوبے میں تقریباً 400 ارب ہنگری فورنٹس (1.18 ارب امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کرے گی اور 1 ہزار سے زائد نئی ملازمتیں پیدا کرے گی۔
ہنگری کی حکومت 14 ارب فورنٹس کے ساتھ اس منصوبے کی حمایت کرے گی۔ ای وی ای انرجی کا مقصد ہنگری میں جرمن کار ساز کمپنی بی ایم ڈبلیو کے پلانٹ کی جانب سے نئی جنریشن کے سلنڈر بیٹری سیلز کی طلب کو پورا کرنا ہے۔
زیجارتو کے مطابق ہنگری کی حکومت کا مقصد ملک کو ماحولیاتی تحفظ میں عالمی رہنما بنانا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پلانٹ کی پانی کی ضروریات کا 95 فیصد صاف کئے جانے والے پانی اور سطح پر مو جود پانی سے فراہم کیا جائے گا اور کمپنی سائٹ پر تکنیکی فضلے کے کچھ حصے کو دوبارہ قابل استعمال بنا ئے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول اور یورپی یونین کی گرین ٹرانسمیشن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے الیکٹرک روڈ ٹرانسپورٹ کی طرف منتقلی کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے بغیر یورپی گرین ڈیل کامیاب نہیں ہوسکتی اور برقی گاڑیاں برقی بیٹریوں کے بغیر نہیں ہیں۔
ڈیبریسن کو چین کی ہم عصر ایمپیریکس ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ (سی اے ٹی ایل) کی جانب سے تعمیر کی جانے والی 7.34 ارب یوروز (8 ارب امریکی ڈالرز) کی بیٹری فیکٹری کے طور پر بھی منتخب کیا گیا ہے۔