بیجنگ(شِنہوا) سامان اور خدمات کے شعبوں میں رواں سال جولائی کے دوران چین کی بین الاقوامی تجارت کی مالیت گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد اضافے سے تقریباً 42 کھرب 40 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔
فارن ایکسچینج کے ریاستی ادارے کے اعدادوشمار کے مطابق ڈالر کے لحاظ سے، ملک کی اشیا اور خدمات کی برآمدات اور درآمدات کا حجم بالترتیب 317 ارب 50 کروڑ ڈالر اور276ارب 40 کروڑ ڈالر رہا اس طرح فاضل تجارت کی مالیت 41ارب 10کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
اشیا کی برآمدی مالیت تقریبا 20کھرب40 ارب یوآن جبکہ درآمدی مالیت16کھرب یوآن رہی ،فاضل تجارت کی مالیت 431ارب 60کروڑ یوآن رہی۔
برآمدی خدمات کی مالیت228 ارب80کروڑیوآن جبکہ درآمدی مالیت 367ارب 10کروڑ یوآن رہی اس طرح اس شعبے میں 138ارب20کروڑ یوآن کا تجارتی خسارہ ہوا۔