جکارتہ (شِںہوا) الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں عالمی رہنما چین کی بی وائی ڈی نے جنوب مشرقی ایشیا کے خطے میں مزید توسیع کرتے ہوئے 3 نئی الیکٹرک مسافر کاریں متعارف کرادی ہیں۔
جکارتہ میں تقریب رونمائی کے دوران بی وائی ڈی نے سیل، آٹو 3 اور ڈولفن کو متعارف کرایا جو بیٹری سے چلنے والی اور ماحول دوست 3 مصنوعات ہیں اور تقریباً 70 ممالک میں بڑی تعداد میں زیراستعمال ہیں۔
بی وائی ڈی ایشیا بحرالکاہل آٹو سیلز ڈویژن کے جنرل منیجر لیو شوئے لیانگ نے کہا کہ یہ بی وائی ڈی کے لئے ایک غیر معمولی لمحہ ہے کیونکہ ہم باضابطہ طور پر انڈونیشی صارفین کو پائیدار فوائد کے ساتھ جدید توانائی کی گاڑیاں پیش کررہے ہیں۔
پی ٹی بی وائی ڈی موٹر انڈونیشیا کے صدر ڈائریکٹر ایگل ژاؤ کے مطابق انڈونیشیا رجحانات کو اپنانے میں فعال ممالک میں سے ایک ہے جس میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے کاربن اخراج میں کمی کے اقدامات بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسے ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھتے ہیں اور تکنیکی اختراع کے ساتھ بی وائی ڈی نئے توانائی ماحولیاتی نظام کو معاشرتی طرزعمل کو تشکیل میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
انڈونیشیا، جکارتہ میں بی وائی ڈی کی تقریب رونمائی کے دوران مہمان بی وائی ڈی کی نئی الیکٹرک کار کے ساتھ تصاویر بنوارہے ہیں۔(شِنہوا)
ژاؤ نے کہا کہ رواں سال انڈونیشیا میں پیداواری پلانٹ کی تعمیر کو تیز کیا جائے گا جبکہ بی وائی ڈی کے اب انڈونیشیا میں 7 ڈیلر نیٹ ورکس ہیں اور رواں سال کے اختتام تک اسے 50 تک بڑھانے کا ہدف ہے۔