• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی باجوڑ بم حملے کی شدید مذمتتازترین

July 31, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین نے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں ایک ریلی میں ہونے والے بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق باجوڑ میں گزشتہ روز ریلی میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم 44 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ پاکستان نے اسے دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیر کو اس سے متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس حملے سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت اور شہریوں پر ہونے والے اس بم حملے کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم اس واقعہ کے متاثرین کے لیے سوگوار ہیں اور ان کے اہل خانہ اور زخمی ہونے والوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین انسداد دہشت گردی کے لیے اپنی کوششوں کو آگے بڑھانے اور دہشت گردی کے خاتمے، سماجی استحکام کو برقرار اور عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپورحمایت کرتا ہے۔