• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی اپنی کمپنیوں اورافراد پرامریکی پابندیوں کی مخالفتتازترین

June 12, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ایران سے تعلق کی آڑ میں بعض چینی کمپنیوں اور افراد پر پابندی لگانے کے امریکی اقدام کی مخالفت کی ہے۔

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے پیر کواس اقدام سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ کی طرف سے یہ اقدام  بے بنیاد حقائق اوربغیرکسی مناسب عمل کے اٹھایاگیا ہے جس سے چینی اداروں اور افراد کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچا ہے۔

   ترجمان نے کہا کہ امریکہ  کو چینی کاروباری اداروں اور افراد پربلاجواز دباو ڈالنے کا سلسلہ بند کرنا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ چین  اپنےکاروباری اداروں اور افراد کے جائز حقوق اور مفادات کےبھرپور تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔