• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی اہم شیل گیس فیلڈ سے 2022 کے دوران ریکارڈپیداوار کا حصولتازترین

January 02, 2023

چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ میونسپلٹی میں فولنگ شیل گیس فیلڈ نے 2022 کے دوران تقریباً 7ارب 20کروڑکیوبک میٹر قدرتی گیس پیدا کی، جو گزشتہ سال کی پیداوارسے 3کروڑ5لاکھ مکعب میٹرزیادہ ہے۔

فولنگ شیل گیس فیلڈ کے ڈویلپر اور تیل صاف کرنے والے چین کے سب سے بڑے ادارے سائنوپیک نے بتایا کہ اسی عرصے کے دوران، گیس فیلڈ میں موجودہ کنوؤں کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دی گئی۔ فولنگ میں 650 سے زیادہ پرانے کنوؤں سے تقریباً 6ارب 50کروڑ کیوبک میٹر پیداوار حاصل کی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں3.7 فیصد زیادہ ہے۔

28 دسمبر، 2022 کو فولنگ گیس فیلڈ نے دو ملکی سطح کے ریکارڈ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا،جن میں  شیل گیس ڈویلپمنٹ پلیٹ فارم پر کنویں کی سب سے بڑی تعداد اور کنویں کے گروپوں کی بلند ترین بحالی کی شرح شامل تھے۔شیل گیس بنیادی طور پر میتھین ہے جسے  صاف اور نئی توانائی کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔