زغرب(شِنہوا) کروشیا کے اقتصادی ماہر نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے چین کی الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر محصولات میں اضافہ پرانا اور غیر موثر حربہ ہے۔
کروشیا کے ماہر اقتصادیات اور سابق وزیر لجوبو جرسک نے شِنہوا کو انٹرویو میں کہا کہ یہ درحقیقت معاشی اقدام سے زیادہ سیاسی اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے اپنی آٹو موبائل صنعت کو تحفط دینے کے تناظر میں اس اقدام کا حقیقی مقصد چین کی معیشت کو نقصان پہنچانا ،چین کی ترقی کو دبانا اور دنیا میں امریکہ کی سرکردہ پوزیشن کو برقرار رکھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین جو دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے کو امریکہ اپنا حقیقی مدمقابل تصور کرتا ہے اس لئے وہ چین کی ترقی میں نہ صرف تجارتی اور معاشی طریقے سے بلکہ سیاسی اور ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی رکاوٹ ڈالنے کی ہرممکن کوشش کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ بتاتی ہے کہ محصولات میں اضافہ کوئی اچھا اقدام نہیں ہے، اس لئے مقامی صنعت کو تحفط دینے کیلئے متحرک اقدامات کئے جانے چاہیں اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے زریعے اپنے مدمقابل پر قابو پانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی محصولات چینی ای ویز کی امریکی منڈی میں برآمد پر مکمل پابندی لگانے کی کوشش ہے جو امریکی ای وی صنعت اور امریکی صارفین دونوں کیلئے نقصان دہ ہے کیونکہ امریکی ای وی صنعت اب چینی ہم منصبوں سے مقابلہ نہیں کرے گی اور امریکہ کے صارفین امریکی ای ویز سے بہتر انتخاب تک رسائی سے محروم ہو جائینگے۔