بیجنگ (شِںہوا) چین کے الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ شعبے کی پیداوار میں رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران مستحکم توسیع ہوئی ہے۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق اس مدت کے دوران اس شعبے کے بڑے اداروں کی ایڈیڈ ویلیو میں مشترکہ اضافہ گزشتہ برس کی نسبت 9.5 فیصد تھا ،جو کہ مجموعی طور پر صنعت اور اعلیٰ ٹیکنالوجی مینوفیکچرنگ شعبے کے مقابلے میں بالترتیب 5.5 فیصد پوائنٹس اور 0.8 فیصد پوائنٹس زائد تھا۔اس میں سے ہر ایک ادارے کی سالانہ کاروباری آمدن کم سے کم 2 کروڑ یوآن (تقریباً 28 لاکھ امریکی ڈالرز) ہے۔
جنوری تا اکتوبر کی مدت میں اس شعبے کی برآمدی ڈیلیوری مالیت میں گزشتہ برس کی نسبت 6 فیصد اضافہ ہوا، جو ابتدائی 9 ماہ کے مقابلے میں 0.4 فیصد پوائنٹس کم ہے۔
اس شعبے کی کمپنیوں میں ابتدائی 10 ماہ کے دوران آپریٹنگ آمدن میں بتدریج اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 8.4 فیصد بڑھ کر 124.5 کھرب یوآن تک پہنچ گیا۔
جنوری سے اکتوبر کے دوران اس شعبے میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا۔ فکسڈ اثاثہ جات سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کی نسبت 20.8 فیصد اضافہ ہوا جو پوری صنعت کی نسبت 10 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔