• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی اگست کے دوران بین الاقوامی تجارت میں 4 فیصد اضافہتازترین

September 29, 2024

 

بیجنگ(شِنہوا) چین کی رواں سال اگست کے دوران سامان اور خدمات  کے شعبوں میں غیر ملکی تجارت کا حجم گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 فیصد اضافے کے ساتھ 41کھرب 80ارب  یوآن تک پہنچ گیا۔

فارن ایکسچینج کے ریاستی ادارے کے اعدادوشمار کے مطابق ڈالر کے لحاظ سے، ملک کی اشیا اور خدمات کی برآمدات کی مالیت 322ارب 40 کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات کا مجموعی حجم 263ارب50کروڑ ڈالر رہا اس طرح فاضل تجارت کی مالیت 58ارب90کروڑ ڈالر رہی۔

اشیا کی برآمدی مالیت تقریبا 20  کھرب 70ارب یوآن اور درآمدی مالیت تقریبا 15  کھرب یوآن  رہی اس طرح سے  فاضل تجارت کا حجم572ارب40 کروڑیوآن تک پہنچ گیا۔

برآمد ی خدمات کی مالیت230ارب80کروڑ یوآن  جبکہ درآمدی خدمات کی مالیت 383 ارب یوآن رہی، اس طرح سے 152 ارب 20کروڑ  یوآن کا  تجارتی خسارہ  ہوا۔