• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی عطیہ کردہ نوول کرونا وائرس ویکسین میانمار کے حوالے کرنے کی تقریب کا انعقادتازترین

September 12, 2022

ینگون (شِںہوا) چین کی عطیہ کردہ 20 لاکھ نوول کرونا وائرس ویکسین خوراک حوالے کرنے کی تقریب میانمار کے ینگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منعقد ہوئی۔

میانمار، ینگون کے ینگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر عملہ کا ایک رکن چین کی عطیہ کردہ نوول کرونا وائرس ویکسین کو منتقل کر رہا ہے۔ (شِنہوا)

 

تقریب سے خطاب میں میانمار میں چینی سفارت خانے کے وزیر قونصلر ژینگ ژی ہونگ نے کہا کہ چین نے اب تک میانمار کو نوول کرونا وائرس ویکسین کی 5 کروڑ 30 لاکھ خوراکیں فراہم کی ہیں، جو میانمار کے عوام کی صحت کی ٹھوس ضمانت اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔ میانمار برادری کی تعمیر کے جذبے کا مظاہرہ ہے۔

ینگون علاقائی شعبہ صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل تون من نے کہا کہ میانمار کو نوول کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں چین کی جانب سے بڑی امداد ملی ہے، جس میں ٹیسٹ کٹس، ویکسین، طبی سامان اور طبی آلات شامل ہیں، یہ میانمار اور چین کے درمیان قریبی تعاون کی عکاسی کرتے ہیں۔

 

میانمار، دارالحکومت ینگون کے ینگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ویکسین حوالے کرنے کی تقریب سے چینی سفارتخانے کے وزیرقونصلر ژینگ ژی ہونگ (دائیں) ینگون علاقائی شعبہ صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل تون من سے مصافحہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا) 

 

وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق میانمار 6 ستمبر تک 3 کروڑ 68 افراد کو ویکسین لگاچکا ہے، جو اس کی آبادی کے 66 فیصد کے مساوی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جمعے تک میانمار میں نوول کرونا وائرس کے 6 لاکھ 16 ہزار 401 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ اموات کی تعداد 19 ہزار 442 تھی۔