• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی عطیہ کردہ انسانی امداد ضرورت مند افغان خاندانوں میں تقسیمتازترین

December 29, 2022

فرح (شِنہوا) افغانستان کے مغربی صوبے فرح کے آفات کے انتظام اور انسانی ہمدردی امور  کے حکام نے صوبائی دارالحکومت فرح شہر میں ضرورت مند خاندانوں میں چین کی عطیہ کردہ انسانی امداد کی ایک کھیپ تقسیم کی ہے۔

تنظیم کے ایک عہدیدار سمیع اللہ توکلی نے صحافیوں کو بتایا کہ ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کی جانے والی انسانی امداد میں 200 خیمے ، 200 پلاسٹک کی بالٹیاں ، 1 ہزار 500  کمبل ،3 ہزار 400  بوری چاول ، ٹوتھ پیسٹ ، برش اور ترپال شامل ہیں۔

توکلی نے امداد پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

فرح کے ایک رہائشی عبدالبصیر نے شِنہوا کوبتایا کہ طوفانی بارش اور سیلاب نے کئی ماہ قبل ہمارا سب کچھ چھین لیا تھا ۔چین سے ملنے والی مدد ہمارے مسائل کو کچھ حد تک حل کردے گی۔ چین کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ہم پرامید ہیں کہ مستقبل میں مزید چینی امداد ملے گی۔

امداد حاصل کرنے والے ایک اور شخص حشمت اللہ نے عبدالبصیر کی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ میرے پاس گھر میں کچھ بھی نہیں تھا۔ میں اس نازک مرحلے پر امداد بھیجنے بارے چین کا شکر گزار ہوں۔

افغانستان، صوبہ فرح میں چین کی عطیہ کردہ انسانی ہمدردی کی امداد کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

مقامی حکام کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران صوبہ فرح میں 5 ہزار 380 سے زائد خاندانوں کو چین کی طرف انسانی بنیادوں پر مداد فراہم کی گئی ہے۔

پناہ گزینوں اور وطن واپسی کے امور کے صوبائی سربراہ مولوی عبدالولی محمدی نے صحافیوں کو بتایا کہ شمالی صوبہ قندوز میں بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین کی جانب سے 1 ہزار بے سہارا اور ضرورت مند خاندانوں میں نقد امداد تقسیم کی گئی اور ہر خاندان کو تنظیم کی جانب سے 200 امریکی ڈالرز دیئے گئے۔