بیجنگ(شِنہوا) چین نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران عوامی ثقافتی خدمات کو معیاری بنانے اور ان تک مساوی رسائی کو فروغ دیا ہے، جس میں ثقافتی مصنوعات اور خدمات کی ایک بہتر قسم لوگوں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ سن ییلی نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ عوامی مفاد کے ثقافتی اقدامات کے پیکج کے آغاز کے ساتھ دیہی برادریوں میں سینما گھر لانے ، دیہی لائبریریوں کے قیام اور ملک کے عوامی ثقافتی خدمات کے نظام کو مزید بہتر کیا گیا ہے۔
عہدیدار نے کہا کہ 2021 کے آخر تک چین میں 2ہزار542 ریڈیو اور ٹیلی ویژن اسٹیشنز، 3ہزار215 پبلک لائبریریاں، 3ہزار316 ثقافتی مراکز، 6ہزار183 عجائب گھر، 40ہزار سے زیادہ ٹاؤن شپ کی سطح کے ثقافتی اسٹیشن اور 5لاکھ 70ہزار گاؤں کی سطح کے ثقافتی مراکز تھے۔
تمام عوامی لائبریریاں، ثقافتی مراکز، آرٹ گیلریاں اور ثقافتی اسٹیشنوں کے ساتھ ساتھ زیادہ تر عجائب گھر بھی مفت کھولے گئے ہیں۔
سن نے کہا کہ 2021 میں، ملک بھر کی پبلک لائبریریوں نے 10کروڑ30لاکھ قارئین کو ریکارڈ کیا، اور ملک بھر میں عجائب گھروں نے 36ہزار نمائشیں منعقد کیں، جن کو تقریباً 80کروڑلوگوں نے وزٹ کیا۔