• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی آبی گزرگاہوں سے مال برداری کے حجم میں 4.7 فیصد اضافہتازترین

November 06, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کی آبی گزرگاہوں سے رواں سال کی ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران  مال برداری کی نقل وحمل میں مستحکم شرح نمو برقرار رہی۔  اس عرصے میں مال برداری کے حجم میں گزشتہ برس کی نسبت 4.7 فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق ملک میں اس عرصے کےدوران آبی گزرگاہوں سے 6.29 ارب ٹن سامان کی نقل وحمل ہوئی۔

وزارت نے کہا ہے کہ صرف ستمبر میں چین کی آبی گزرگاہوں سے 71 کروڑ 71 لاکھ 70 ہزار ٹن سامان کی نقل وحمل ہوئی۔

آبی گزرگاہوں سے مال برداری کے حجم میں اضافے کے اعتبار سے صوبائی سطح کے علاقوں میں چین کا وسطی صوبہ ہوبے سرفہرست رہا جہاں جنوری سے ستمبر کےعرصے میں گزشتہ برس کی نسبت 24.6 فیصد اضافہ ہوا۔

ہوبے کے بعد چین کا شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ اور جنوبی صوبہ ہائی نان بھی آبی گزرگاہوں سے مال برداری میں اضافے کے اعتبار سے سرفہرست علاقوں میں شامل رہا۔