• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی اعلیٰ مقننہ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس شروعتازترین

September 10, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی اعلیٰ مقننہ کا اجلاس منگل کو شروع ہوگیا جس میں قومی دفاعی تعلیم اور شماریات قوانین کے ترمیمی مسودوں  سمیت متعدد بلوں کا جائزہ لیا گیا۔14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی نے کمیٹی کے 11ویں سیشن کے پہلے مکمل اجلاس کی صدارت کی۔قانون سازوں نے قومی دفاعی تعلیم  کے قانون میں ترمیم کے مسودے کا جائزہ لیا۔ اس مسودے میں دیگر شقوں کے ساتھ ساتھ کیمپس میں قومی دفاعی تعلیم میں فوجی سروس کی تعلیم کو بہتر طور پر شامل کرنے پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

شماریات کے قانون میں ترمیم کے مسودے پر بھی ارکان نے غور کیا۔ اس ترمیمی مسودے میں اعداد و شمارمرتب کرنے کے ساتھ جدید انفارمیشن ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے کی شقیں شامل کی گئی ہیں۔

اجلاس میں متعدی امراض کی روک تھام اور کنٹرول سے متعلق قانون کے نظرثانی مسودے کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں دیگر امراض کے علاوہ متعدی بیماریوں کی نگرانی، رپورٹنگ اور ابتدائی انتباہ سے متعلق قانون کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ اجلاس میں توانائی سے متعلقہ قانون کے مسودے پر غور کیا گیا، جس میں ماحول دوست اور کم کاربن توانائی کی منتقلی کو فروغ دینے پر مزید زور دیا گیا ہے۔ مقننہ کے ارکان نے انسداد منی لانڈرنگ قانون میں ترمیم کے مسودے کا بھی جائزہ لیا۔ اس  مسودہ کے تحت  منی لانڈرنگ سے متعلقہ نئے خطرات کی نگرانی کوبہتربنانے پر زور دیا گیا ہے۔ قانون سازوں نے صحت عامہ کے ہنگامی ردعمل ، نیشنل پارک اور نگرانی کے قوانین میں ترمیم کے مسودوں پربھی غور کیا۔ اجلاس میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر قومی تمغے اور اعزازات دینے ، ریٹائرمنٹ کی عمر میں بتدریج اضافہ کرنے کے فیصلہ جاتی مسودوں اور متعدد بین الاقوامی معاہدوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔