بیجنگ(شِنہوا) عالمی معیار کی فوج کی تشکیل کے لیے اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل فوجی جوان چین کا ہدف ہیں۔
بدھ کو بیجنگ میں لازمی فوجی خدمات سے متعلق ہونے والی ٹیلی کانفرنس میں بتایا گیا کہ ملک میں 2023 کے دوران فوجی بھرتیوں کے دو دور منعقد کیے جائیں گے، جس کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں پرمکمل عملدرآمد کیا جانا چاہیے۔
کالج کے طلباء اور فارغ التحصیل طلباء کو رواں سال فوجی بھرتی میں مرکزی اہمیت حاصل ہوگی اور سائنس اور انجینئرنگ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء اور جنگی تیاری کے لیے ضروری مہارتوں کے حامل طلباء کو ترجیح دی جائے گی۔
ٹارگٹڈ ریکروٹمنٹ اور پری ریکروٹمنٹ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے معلوماتی پلیٹ فارم کی تعمیر کو بڑھایا جائے گا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ صاف ستھرے اندراج کے لیے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ کانفرنس کے مطابق، 2023 کی پہلی ششماہی کے لیے بھرتی 15 فروری سے 31 مارچ تک جبکہ سال کی دوسری ششماہی کے لیے یہ 15 اگست سے 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔