• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین خرگوش کے سال پر یادگاری سکے جاری کرے گاتازترین

November 11, 2022

بیجنگ(شِنہوا)  چین کا مرکزی بینک 18 نومبر کوخرگوش کے چینی سال کی خوشی میں سونے اور چاندی کے یادگاری سکے جاری کرے گا۔ پیپلز بینک آف چائنہ  نے ایک آن لائن بیان میں کہا کہ یہ سیٹ سونے کے آٹھ اور چاندی کے پانچ سکوں پر مشتمل ہوگا ، جو سب ملک میں قانونی لین دین میں استعمال ہوں گے۔  سکوں کے سامنے کی اطراف پرچین کے قومی نشان کے ساتھ ساتھ ملک کا نام اوراجرا کا سال  تحریرہے، جن کو نیکی کے نمائندہ روایتی چینی نمونوں سے مزین کیا گیا ہے۔

13 سکوں کی الٹے اطراف میں خرگوش کی مختلف تصاویر ہیں، جن کو چاند، کامیاب کی علامت بادل اور کنول کے پھول سے مزین کیا گیا ہے۔