• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، خلائی اسٹیشن کے مال بردار مشن کے لیے راکٹ لانچ سائٹ پر پہنچ گیاتازترین

October 12, 2022

وین چانگ ، ہائی نان (شِنہوا) جنوبی صوبہ ہائی نان میں وین چانگ کے خلائی لانچ مرکز پر لانگ مارچ-7 وائی 6 کیریئرراکٹ  کو پہنچا دیا گیا ہے ۔

اس کیریئر راکٹ کو مدار میں موجود چین کے خلائی اسٹیشن کے لئے کارگو جہاز تیان زو-5 کو بھیجنے کا کام سونپا گیاہے۔

چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی نے منگل کو کہا کہ پہلے پہنچنے والا راکٹ تیان زو-5 کے ساتھ  ہی اسمبلی اور ٹیسٹنگ  کے عمل سے گزرے گا۔

اس عملہ کی جانب سے رواں سال کے آخر تک مدار میں موجود خلائی اسٹیشن کی تعمیر مکمل کر نے سے قبل چین مزید چار مشن انجام دے گا۔

اس میں مینگ تیان لیب ماڈیول کو خلا میں بھیجنا ، تیان زو-5 کارگو جہاز کی روانگی ، شین زو-15 انسان بردار خلائی جہاز کی روانگی اور شین زو-14 کے عملے کو زمین پر واپس لانا شامل ہے۔

چین کے شمال مغرب میں واقع  جیو چھوآن سیٹلائٹ لانچ سینٹر انسان بردار خلائی جہاز کے روانگی اور واپسی کے مشن کے لیے تیاری کر رہا ہے۔ 

ایجنسی نے کہا ہے کہ شین زو-15 کے عملے کے ارکان بھی اپنی خلائی  پروازکے لیے تربیت کے عمل کو آگے بڑھا رہے ہیں۔