• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کےحئی لونگ جیانگ میں جنوری تاجولائی اشیاءکی تجارت میں زبردست اضافہتازترین

August 18, 2023

ہاربن(شِنہوا)چین کےشمالی صوبے حئی لونگ جیانگ میں سال 2023 کے پہلے سات مہینوں میں اشیاء کی غیر ملکی تجارت گزشتہ سال کی نسبت15.5 فیصد بڑھ کر 167 ارب 4 کروڑ یوآن (تقریباً 23 ارب 20 کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی۔

ہاربن کسٹمز کے اعداد و شمار کےمطابق اس عرصے کے دوران حئی لونگ جیانگ کی درآمدات گزشتہ سا ل کی نسبت 7.5 فیصد بڑھ کر 126 ارب 26 کروڑ یوآن ہو گئیں جبکہ اس کی برآمدات 49.8 فیصد اضافے کے ساتھ 40ارب 78کروڑ یوآن تک پہنچ گئیں۔

بیلٹ اینڈروڈ کےساتھ واقع ممالک کےساتھ صوبےکی تجارت 131 ارب 25 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی جوگزشتہ سال کی نسبت 14.8 فیصد زیادہ ہے اورصوبے کے کل غیر ملکی تجارت کے حجم کا 78.6 فیصد ہے۔ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے رکن ملکوں کے ساتھ  صوبے کی تجارت 23.8 فیصد بڑھ کر15 ارب 97 کروڑ یوآن ہو گئی۔