• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، خدمات تجارت میں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 20.4 فیصد اضافہتازترین

October 13, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کی خدمات تجارت میں رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران  گزشتہ برس کی نسبت 20.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزارت تجارت کے اعدادوشمار کے مطابق مجموعی تجارتی حجم 39.4 کھرب یوآن (554.13 ارب امر یکی ڈالرز) کے لگ بھگ رہا ۔

خدمات کی برآمدات گزشتہ برس کے مقابلے میں 23.1 فیصد بڑھ کر 19.1 کھرب یوآن ہوگئیں، جبکہ درآمدت ایک برس قبل کی نسبت 17.9 فیصد اضافے سے 20.3 کھرب یوآن ہوگئیں۔

خدمات تجارت کی برآمدات میں اضافے نے درآمدی شرح کو 5.2 فیصد پوائنٹس پیچھے چھوڑدیا ہے، جس کے سبب خدمات کے تجارتی خسارے میں 29.5 فیصد کمی ہوئی اور گزشتہ برس کے اسی مدت کے مقابلے میں 121.08 ارب یوآن رہ گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق علم پرمبنی خدمات تجارت گزشتہ برس کی نسبت 11.4 فیصد بڑھ کر 16.4 کھرب یوآن ہوگئی۔

علم پرمبنی خدمات کی برآمدات 15.7 فیصد اضافے سے 929.79 ارب یوآن تک پہنچ گئیں۔ اس در جہ بندی میں دانشورانہ املاک کی رائلٹی، کمپیوٹنگ، اور اطلاعاتی خدمات شامل ہے۔

اس عرصے میں سفری خدمات بحال ہوئیں اور اس شعبے میں تجارت گزشتہ برس کی نسبت 7.1 فیصد بڑھ کر 542.66 ارب یوآن ہوگئی۔