• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین خدمات کی تجارت کو ماحول دوست اور سمارٹ بنانے کے عالمی رجحان کی قیادت کر رہا ہے:مصری ماہرتازترین

September 02, 2023

قاہرہ (شِنہوا)  مصر کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ چین خدمات کی  تجارت کو ماحول دوست اور سمارٹ بنانے کے عالمی رجحان کی قیادت کر رہا ہے اور  چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز (سی آئی ایف ٹی آئی ایس ) کا انعقاد اس سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

مصر-چین بزنس کونسل کے سیکرٹری جنرل عبدالستار عشرہ نے شِنہوا نیوز کودئے گئے  ایک  انٹرویو میں کہا کہ سی آئی ایف ٹی آئی ایس میں دنیا کے تمام ممالک   شرکت کررہے ہیں جو ہرگزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ بین الاقوامی دلچسپی، مقبولیت اورکامیابی  حاصل کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بیجنگ میں ہفتے کے روز شروع ہونے والا پانچ روزہ میلہ اپنی متنوع نمائشوں کی وجہ سے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کررہا ہے، جس میں نقل و حمل، لاجسٹکس، سیاحت، اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) جیسے بہت سے اہم اقتصادی شعبے شامل ہیں۔

عشرہ نے کہا کہ یہ میلہ سرمایہ کاری کے بہت بڑے مواقع اورمشترکہ تعاون کے لیے مستقبل کے تصورات پیش کرے گا۔ یہ خدمات میں تجارت کے شعبے میں اہم ترین تکنیکی پیش رفت کے بارے میں جاننے،چین کے ساتھ متعلقہ شراکت داریوں کے قیام  اور چین کی تکنیکی ترقی سے فائدہ اٹھانے کے لیے خاص طور پرمصرکے لیے ایک قیمتی موقع ہو گا۔