چین، قدرتی گیس کی پیداوار میں اگست کے دوران 6.3 فیصد اضافہتازترین
September 19, 2022
بیجنگ (شِنہوا) چین کی قدرتی گیس کی پیداوار میں گزشتہ ماہ مسلسل اضافہ برقرار رہا۔
قومی ادارہ شماریات کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں قدرتی گیس کی پیداوار اگست کے دوران 17 ارب کیوبک میٹرز رہی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 6.3 فیصد زیادہ ہے۔
چین نے پہلے 8 ماہ کے دوران قدرتی گیس کی 143.7ارب کیوبک میٹرز پیداوار رپورٹ کی ہے جو کہ ایک سال قبل کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.5 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک نے جنوری تا اگست کے عرصہ کے دوران7 کروڑ 10 لاکھ 50ہزار ٹن قدرتی گیس درآمد کی ہے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.2 فیصد کم ہے۔