• Dublin, United States
  • |
  • May, 10th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، کھارے پانی کی سب سے بڑی جھیل میں ہجرت کرنےوالے پرندوں کی تعداد میں اضافہتازترین

September 27, 2022

شی ننگ  (شِنہوا) چین کی سب سے بڑی  کھارے پانی کی جھیل چھنگہائی جھیل میں قدرتی حیات کا تحفظ کرنے والے حکام کے مطابق ہجرت کرنے والے آبی پرندوں کی بڑھتی ہوئی تعداد دیکھی گئی ہے۔

چھنگہائی جھیل کی قومی حیات کے تحفظ کی انتظامیہ  کے ایک عہدیدار  سن جیان چنگ نے کہا ہے کہ ہجرت کرنے والے پرندوں کی نگرانی اور ان پر نظررکھنے کی خدمات کے دوران 16 سے 21 ستمبر تک نگرانی کے عملے نے آبی پرندوں کی 39 اقسام دیکھی ہیں، جن کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 33 ہزارسے زیادہ ہے جبکہ یہ  تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 32 فیصد زیادہ ہے۔

سن نے مزید کہا کہ ان پرندوں میں 60 کالی گردن والے سارس  شامل ہیں جوکہ قومی تحفظ کے تحت پہلی نوع کی ایک نسل ہے اور 27 ہوپر ہنس ہیں جو کہ قومی تحفظ کے تحت دوسرے درجے کی نوعیت والی ایک نسل ہے ۔

سن نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران چھنگہائی جھیل کے ماحولیاتی آب وہوا میں مسلسل بہتری کے ساتھ یہاں آبی پرندوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

 کئی برسوں  پر محیط معیاری نگرانی اور ان پر نظر رکھنے کی خدمات کے دوران آبی پرندوں کے رویے اور عادات پرتحقیقی کام نے ہمیں ان کی نقل مکانی کے انداز کو سمجھنے اور ان کے بہتر تحفظ کے قابل بنایا ہے۔

چین کے شمال مغربی صوبہ چنگھائی میں واقع چھنگہائی جھیل چین کے شمال میں ایک اہم ماحولیاتی رکاوٹ ہے اور ہجرت کرنے والے پرندوں کے لیے قیام کی ایک اہم جگہ ہے۔