• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کاپائیدارترقی کے ایجنڈے 2030 کے حصول کے لیے بی آر آئی میں پیش رفت کا مطالبہتازترین

September 15, 2022

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے  پائیدار ترقی کے ایجنڈے 2030 کے اہداف حاصل کرنے کے لیے  بیلٹ اینڈ روڈمنصوبے(بی آر آئی) کوآگے بڑھانے کی کوششوں پرزور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے شعبہ برائے اقتصادی وسماجی امور کی بی آر آئی پر پیش رفت رپورٹ کے اجراء کے موقع پرچینی سفیر نے کہا کہ ہماری دنیا کو آج بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ چیلنجز کی علامات اور بنیادی وجوہات دونوں سے نمٹنے کے لیے، ہمیں بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مزید آگے بڑھانا ہوگا کیونکہ بی آر آئی ہمارے دور کی ضروریات، عوام کی توقعات اور تمام ممالک کے مشترکہ مفادات کو پورا کرتا ہے۔

ژانگ نے کہا کہ چین کسی بھی لحاظ سے  بیلٹ اینڈ روڈ تعاون منصوبے کا واحد مالک نہیں ہے  بلکہ تمام ممالک اس کے شراکت دارہیں ۔ بی آر آئی کی مسلسل پیشرفت کے لیے شراکت داروں کی فعال شرکت اور تعاون ناگزیر ہے۔ چین تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر بات چیت کرنے، مل کر تعمیر کرنے اور  فوائد کا اشتراک کرنے اور بی آر آئی کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے کوشاں ہے، تاکہ 2030 کے ایجنڈے پر عمل درآمد کو تیز ، اور تمام ممالک کی ترقی کے لیے مشترکہ امورمیں زیادہ سے زیادہ تعاون کیا جا سکے۔