بیجنگ(شِنہوا) چین نے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں غیرملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے متعدد اقدامات کااعلان کیا ہے۔
نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور دیگر پانچ سرکاری اداروں کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری دستاویز کے مطابق چین سرمایہ کاری ماحول کو بہتر بنائے گا اور بیرونی سرمایہ کاری کے لیے منفی فہرست پرٹھوس عملدرآمد کرے گا تاکہ کھلی معیشت کی پالیسیوں کو عملی منصوبوں میں تبدیل کیا جا سکے۔ دستاویز میں کوویڈ-19 سے بچاؤ اور کنٹرول کی بنیاد پر کثیر القومی اور غیر ملکی سرمایہ کار فرموں کے ایگزیکٹوز، ٹیکنیشنز اور ان کے خاندانوں کے ملک میں داخلے اور واپس جانے میں سہولت فراہم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق، مینوفیکچرنگ شعبے کی ترقی کے لیے چین غیر ملکی سرمایہ کار مینوفیکچرنگ فرموں کی درآمدات اور برآمدات کی حوصلہ افزائی اور تجارت اور کسٹم کلیئرنس میں خدمات اور رہنمائی فراہم کرے گا۔
غیرملکی سرمایہ کاری ڈھانچے کو بہتر بنانے کی بھی کوشش کی جائے گی۔ دستاویز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سائنس ٹیکنالوجی کی جدت اور کاربن اخراج کی انتہائی سطح اور صفرکاربن جیسے شعبوں کے ساتھ ساتھ ملک کے وسطی، مغربی اور شمال مشرقی علاقوں میں صنعتی ترقی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔