• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کاجی 20 اجلاس میں اعلامیہ منظور نہ ہونے پراظہار افسوستازترین

August 02, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ کچھ ممالک کی طرف سے جغرافیائی سیاسی مسائل اٹھانے کی وجہ سے جی 20 ماحولیات وموسمیاتی وزراء کے اجلاس کے اعلامیہ کی منظوری میں رکاوٹ پیدا ہوئی جوافسوسناک ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نےان خیالات کااظہار بھارتی شہر چنئی میں اختتام پذیر جی 20 ماحولیات وموسمیاتی  وزراء کے اجلاس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔ مغربی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چین نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹتے ہوئے، اخراج میں کمی، فوسل فیول کا استعمال روکنے اور قابل تجدید توانائی کے استعمال کو فروغ دینے جیسے اہم امور پر اتفاق رائے تک پہنچنے میں اجلاس کے دوران رکاوٹ ڈالی۔ متعلقہ رپورٹس کو مکمل طور پر حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے  ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں حتمی دستاویز اور چیئر سمری تیار کی گئی اور مثبت اور متوازن اتفاق بھی کیا گیا لیکن کچھ ممالک کی جانب سے جغرافیائی سیاسی مسائل کو ایک رکاوٹ کے طور پر پیش کیے جانے کی وجہ سےاعلامیہ کی منظوری نہ دی جاسکی۔ ترجمان نے کہا کہ چین کے لیے یہ افسوسناک ہے۔