• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کایوکرین بحران کے سیاسی حل کے لیے بین الاقوامی کوششوں کامطالبہتازترین

February 24, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے  یوکرین بحران کے سیاسی حل کے لیے بین الاقوامی کوششوں کامطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جون نے کہا کہ عالمی برادری کو ایک منصفانہ اور مناسب حل تلاش کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ بحران کو سیاسی طریقے سے حل اور امن قائم ہو سکے۔ چینی مندوب  نے یہ اپیل یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز کی دوسری برسی کے موقع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کی۔ ژانگ نے کہا کہ یوکرین کے بحران سے ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔ سب سے اہم ترجیح لڑائی کو روکنا، امن مذاکرات شروع کرنا اور امن کی بحالی ہے کیوں کہ امن تمام فریقوں کے مفاد میں ہے۔