بیجنگ(شِنہوا) چینی حکومت کے خصوصی نمائندہ برائے افریقی امور لیو یوشی نے بیجنگ میں گبون کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور گبون کے وزیر خارجہ مائیکل موسیٰ ایڈمو کے انتقال پر تعزیت کی۔ چین کی جانب سے لیو نے موسیٰ کی موت پر تعزیت اور ان کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
چین میں گبون کے سفارتخانے کے انچارج گائے آرناؤڈ پامبوماوونگو نے گبون چین دوستانہ تعلقات کی ترقی میں موسیٰ کی مثبت کوششوں کا اعتراف کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان جامع تعاون پرمبنی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے چین کے ساتھ کام جاری رکھنے پرآمادگی ظاہر کی۔