• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کاامریکی وزیرخارجہ کا دورہ ملتوی کرنے کے امریکی اعلان پرردعملتازترین

February 04, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا دورہ چین ملتوی کرنے کے امریکی اعلان پرردعمل دیاہے۔

 رپورٹس کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر حکام نے جمعہ کو کہا کہ امریکی فضائی حدود میں چینی بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز کے داخل ہونے کی وجہ سے، بلنکن نے چین کا اپنا طے شدہ دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان نے ہفتہ کو  ایک بیان میں کہا کہ بغیر پائلٹ ہوائی جہاز کے امریکی فضائی حدود میں غیر اردادی طور سے داخلے کے حوالے سے، چین نے اس کی تصدیق کی ہے اوراس حوالے سے  امریکہ کو مطلع کر دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ ایک سویلین ہوائی جہاز تھا جسے بنیادی طور پر موسمیاتی تحقیق کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ویسٹرلیز سے متاثر اور محدود سیلف اسٹیئرنگ صلاحیت کی وجہ سے  ہوائی جہاز اپنے طے شدہ راستے سے بہت دور ہٹ گیاتھا۔

ترجمان نے کہا کہ یہ مکمل طور پر غیر متوقع صورت حال تھی جو فورس میجر کی وجہ سے ہوئی ہے اور حقائق بالکل واضح ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین ہمیشہ بین الاقوامی قانون پر سختی سے عملدرآمد  اور تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین کی جانب سے  خلاف ورزی کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی کبھی کسی خود مختار ملک کی سرزمین یا فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔