• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کاعراق کی خودمختاری کےاحترام اورعلاقائی استحکام کا مطالبہتازترین

May 17, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے نے عراق میں بہترحکمرانی  کے فروغ اورامن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے علاقائی تعاون کی کوششوں کے لیے  چین کی حمایت پر زور دیا۔ گینگ شوانگ نے عراق کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم آئی) کے بارے میں سلامتی کونسل کی بریفنگ میں گورننس میں بہتری، اقتصادی اصلاحات کے فروغ ، عوامی خدمات میں بہتری، روزگار کے مواقع پیدا کرنےاوربدعنوانی کے خاتمے کے لیے  عراقی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔

چینی سفیر نے عراق کے اندر اتحاد اور مفاہمت کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ تمام عراقی فریقین کے درمیان مضبوط اتحاد اور قومی ترقی کے لیے مفاہمت کا حصول عراقی عوام کے بنیادی مفاد میں ہے۔ انہوں نے عراق کی مرکزی حکومت اور کردستان خطے کے درمیان دیرینہ مسائل کے پائیدار حل کے لیے جاری کوششوں کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔